نیویارک(آن لائن) امریکا میں مکئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ وسطی مغربی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث پلانٹنگ میں تاخیر اور اس کے باعث پیداوار متاثر ہونے کا امکان ہے ،گندم کے نرخوں میں اضافہ جبکہ سویابین میں کمی ہوئی۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مکئی کے وقفے سے قبل جولائی کے لیے سودے 4.25 سینٹ (1 فیصد ) بڑھ کر 3.83 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے ۔گندم کے جولائی کے لیے سودے 5.50 سینٹ اضافے کے ساتھ 4.72 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے ۔