اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)امیرقطرشیخ تمیم بن حماد الثانی کے دورہ پاکستان کے موقع پرپاکستان کی جانب سے تعاون کی 2اہم یاداشتیں تیارکرلی گئیں۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے قطرکے سفارتخانے کوبذریعہ خط آگاہ کردیا،منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام کی یاداشت پر دستخط کئے جائینگے ،قطر کے فنانشل انفارمیشن یونٹ اورپاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ دستخط کرینگے ،پاکستان اورقطرکے مابین مشترکہ ورکنگ گروپ بھی تشکیل پائے گا،مشترکہ ورکنگ گروپ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کام کریگا،دونوں ممالک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کیلئے تعاون کی یاداشت پر دستخط کرینگے ،وزارت خارجہ کاخط دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی ارسال کردیاگیا۔