مکرمی!وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انڈیا کا اصل چہرہ اور حقیقی تصویر دنیا پر واضح ہوتی جا رہی ہے،پاکستان کے خلاف فرضی سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ ہو یا ناکام فضائی حملے کی خفت،FATFکو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش ہو یا افغانستان میں بے جا اثرو رسوخ بڑھانے اور پاکستان پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش،عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن جادیو کیس ہو یا کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بھونڈے انداز میں پاکستان مخالف حرکتیں ہر جگہ انڈیا کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے مگر اس کے باوجود مسلمان دشمنی سے باز رہنا ان کے لئے شاید نا ممکن ہو چکا ہے ،بالخصوص انڈیا میں مسلمانوں اور اقلیت کے دیگر کمزور طبقوں کے خلاف ہندوئوں کے حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔انڈیا میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اسلام فوبیا پیدا کرکے رواداری کو ختم کیا گیا جس سے سیاسی مفادات حاصل کرنے کیلئے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جانے لگا ،انڈیا میں گائو رکشا کے نام اقلیتوں پر ہجوم حملے تسلسل کے ساتھ اب بھی جاری ہیں۔ (ایم شفیق،اسلام آباد)