نیویارک (نیوزایجنسیاں ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مسئلہ کشمیر بھی اٹھائیں گے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے کہاہے کہ انتونیو گوتریس جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں سے مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے نیویارک میں بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ انتونیو گوتریس نے تنازع کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور اور اسے واحد حل قرار دیا۔