کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید4پیسے کی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں4پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.42روپے سے گھٹ کر 155.38 روپے اورقیمت فروخت 155.52روپے سے گھٹ کر 155.48روپے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 155.20 روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت 155.50روپے سے گھٹ کر155.40روپے ہوگئی ۔