لا ہو ر ( کر ائم ر پو ر ٹر )انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت اورمانگا منڈی کی کاروائی،2 خواتین بازیاب، ملزمان گرفتار کر لئے ۔ بتا یا گیا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے مغویہ آسیہ بی بی کو راولپنڈی سے بازیاب کراکرملزم غفار عرف کھارا کو گرفتار کر لیا جبکہ انویسٹی گیشن پولیس مانگا منڈی نے مغویہ بختاور بی بی کو بازیاب کرا کر ملزمان مزمل اور تنویر کو گرفتار کر لیا۔مغویان کے ورثائنے تھانہ کوٹ لکھپت اور مانگا منڈی میں اغوا کے مقدمات درج کروا رکھے تھے ۔