ٹانک(نمائندہ 92نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیڈرل بورڈ آف ریو نیو ریاض میانی اور تحصیلدار گل دراز ساتھیوں سمیت بازیاب ہو گئے ہیں، بازیاب ہونے والے افراد جنوبی وزیرستان انتظامیہ کے پاس پہنچ گئے ہیں ۔ اے ڈی سی ایف بی آر ریاض میانی کو24 اپریل کی شب ٹانک میں ان کے آبائی علاقہ مرتضی جبکہ تحصیلدار گل دراز کو مارچ میں جنوبی وزیرستان کے علاقہ کوٹکیی سے اغوا کیا گیا تھا۔مذکورہ افراد کے اغوا کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی ۔مذکورہ مغوی افراد کی رہائی کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے ۔