اوتھل (نامہ نگار)پاکستان کوسٹ گارڈزنے مختلف کاروائیوں میں منشیات سمیت دیگراشیائکی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 44سمگلر ز کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کوسٹ گارڈ کے پریس ریلیزکے مطابق کوسٹ گارڈزکوخفیہ ذرائع سے وندرسے منشیات سمگلنگ کی اطلاع ملی جس پرعلاقہ کمانڈرنے موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اورمشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی،اس دوران گوادرکھلے سمندرمیں مختلف لانچوں کی تلاشی کے دوران 80 ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمد کرکے 07 افراد کو گرفتارکرلیا گیا،کھاری چیک پوسٹ وندر پرمختلف ٹرکوں سے 56 ہزار360 لیٹرایرانی ڈیزل برآمد کرکے 02 افراد کو گرفتارکیا گیا۔اسی چیک پوسٹ پرکوئٹہ سے کراچی جانیوالی کوچ سے 5 کلو چرس برآمد کرکے ایک مسافرکوحراست میں لے لیا گیا جبکہ دوران چیکنگ مختلف گاڑیوں سے 2,195 کریٹ ایرانی سیب،583 کریٹ اناراور886 کریٹ ایرانی کیوی فروٹ برآمد کرکے 10افراد کوحراست میں لیاگیا اسکے علاوہ پسنی بدوک کے ایریا میں موبائل پیٹرولنگ کے دوران 25 ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمد ہوا،9,365 کلوگرام چھالیہ،36 ٹائر،05 اے سی،59بیگ چائنا سالٹ،410 پیکٹ نسوار،395 پیکٹ انڈین گٹکا،606 درجن پیڈ لاک ودیگر اشیا سمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بناکر 22 افراد کو حراست مین لیا گیا جبکہ ایک ٹینکرسے 50 ہزارڈیزل جو وائٹ سپرٹ کے نام پرسمگل کیا جارہا تھا،برآمد کرکے 02 افراد گرفتارکرلیا گیا۔پکڑی جانے والی اشیائ،منشیات،لانچوں،ٹرکوں،ایرانی ڈیزل کی مالیت تقریباً 124.08 ملین روپے کے لگ بھگ ہے ۔