لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی لاہور صالحہ سعید اور چیئرمین اوورسیز کمیٹی جہانگیر بارا کی زیر صدارت اوورسیز کمیشن کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایس پی اسماعیل کھاڑک، ریونیو اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بیرون ملک /سمندر پار پاکستانیوں کے ریونیو، کرایہ داری اور دیگر معاملات کے حوالے سے کیس سنے گئے ۔مجموعی طور پر 21 کیسوں کے متعلق فریقین سے بات چیت کی گئی ۔انہوں نے ریونیو کے کیسوں کے متعلق اسسٹنٹ کمشنرز کو سائٹس وزٹ کرنے کی ہدایت کی اورکرایہ داروں کے حوالے سے کیسز کو سول کورٹ میں بھیجنے کی بھی ہدایت کی۔