کراچی (کامرس رپورٹر)انٹر بینک میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 15پیسے کی کمی ہوئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہاجب کہ یورو کی قدر میں کمی اور برطانوی پاونڈ ،سعودی، ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں15پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.72 روپے سے گھٹ کر 154.57روپے اور قیمت فروخت154.82روپے سے گھٹ کر 154.67 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 154.60روپے اور قیمت فروخت154.90روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے 171روپے سے گھٹ کر170.80روپے اور قیمت فروخت 172.50 روپے سے گھٹ کر172.30روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید201روپے سے بڑھ کر201.50روپے اورقیمت فروخت 202.50 روپے سے بڑھ کر203.20روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41 روپے سے بڑھ کر41.05روپے اور قیمت فروخت 41.30روپے سے بڑھ کر41.35روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42روپے سے بڑھ کر42.05روپے اور قیمت فروخت 42.30 روپے سے بڑھ کر42.35روپے ہوگئی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت 23.20روپے مستحکم رہی ۔