اوگی(نامہ نگار)اوگی دربندروڈپرمحکمہ معدنیات کی مبینہ ملی بھگت سے بانڈی پڑا ئوکے قریب سڑک کے نیچے مبینہ غیرقانونی مائننگ سے لینڈسلائیڈنگ نے سڑک کوسنگین خطرات سے دوچارکردیا جبکہ لیزاونر اپنی ہٹ دھرمی سے بین الاضلاعی شاہراہ سے منسلک لاکھوں افراد کی آبادی پرآمدورفت کے دروازے بندپر بضد ہو گیا ۔ اس جگہ پہلے بھی کئی حادثات ہوچکے ہیں مگرکسی میں جرات نہیں کہ غیرقانونی مائننگ بنداوراونرکالائسنس منسوخ کرسکے ۔لینڈسلائیڈنگ سے سڑک کی بندش کے خطرات منڈلانے لگے ہیں لیکن ضلعی وتحصیل انتظامیہ ،محکمہ خیبرپختون ہائی وے اتھارٹی اورمعدنیات حکام نے آنکھیں بندکررکھی ہیں ۔ غیرقانونی مائننگ کاسدباب فی الفورسدباب نہ کیاگیا،تواوگی دربندروڈکاکافی حصہ لینڈسلائینڈنگ کی نذرہوجائے گا جس کے بعد اسطرح کی سڑک50 کروڑروپے سے بھی بنانامشکل ہوگا۔