لاہور(عمران راج)ٹاپ ماڈلز اداکاراؤں نے رقص کوترجیح دینا شروع کردی ماڈلنگ ٹی و ی اور تھیٹر میں اداکاری کے ساتھ نجی محفلوں میں ڈانس پارٹیاں معمول بن گئیں، دولت اور جلد شہرت حاصل کرنے کا آسان طریقہ، ماڈلز اور تھیٹر اداکاراؤں میں مجرے کا رجحان پروان چڑھنے لگا۔ ۔مجروں کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ دور میں نئی آنے والی ماڈلز اور تھیٹر اداکارائیں،مجرا پارٹی کو ترجیح دینے لگیں جس سے سنئیر اداکارائیں اور سنئیر ماڈلز پریشان ہو گئی ہیں ۔ایک سینئر آرٹسٹ نے اپنا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایاکہ یہ نئی اداکارائیں اور ماڈلز اپنے آغازمیں ہی کام کو نہیں بلکہ پیسے کو ترجیح دے رہی ہیں ،اس لیے آئے روز ان کی مجروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں ۔ اس بارے میں ایک مجرا کرنے والی ماڈل واداکارہ نے کہا ہے کہ مجرا پارٹی میں پیسے زیادہ مل جاتے ہیں جبکہ پروڈیوسر جو رقم دیتے ہیں اس میں صرف ہمارے کپڑے ہی بمشکل آتے ہیں اس لیے ہم ڈراموں کی بہ نسبت مجرا پارٹی کو ترجیح دیتی ہیں۔ سٹیج کی معروف اداکاراؤں کا کہنا ہے کہ اس سے ایسی نام نہاد اداکاراؤں اور ماڈلز کم عرصہ میں زیادہ دولت اور شہرت تو حاصل کر لیتی ہیں مگر ان کی یہ شہرت بہت کم عرصہ کے لیئے ہوتی ہے ۔ اس لیے ہمارا ان ماڈلز اور اداکاراؤں کو مشورہ ہے کہ وہ اپنی اداکاری اور پرفارمنس کی طرف زیادہ توجہ دیں۔