اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)اپوزیشن جماعتوںکی اے پی سی 19اگست کو طلب کر لی گئی جس میںمسئلہ کشمیر ، حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاجی حکمت عملی اور سینٹ انتخابات کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت مولانا فضل الرحمن کرینگے ۔ کانفرنس میں اپوزیشن جماعتیں مشترکہ طور پر آئندہ کی حکمت عملی طے کرینگی۔