ممبئی (نیٹ نیوز ) بالی ووڈ کی مسلمان اداکارہ زرین خان کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرزیرِ گردش ہے ۔ویڈیو میں زرین خان سے ان کے مداحوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے متعلق پوچھا گیا جس پر اداکارہ نے کہا میں مسلمان ہوں اسلئے شاید لوگ مجھے زیادہ نشانہ بناتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ایسا کررہی ہے ۔ میں نے قرآن شریف دو مرتبہ مکمل پڑھا ہے ، اپنا اسلام بہت اچھی طرح سے جانتی ہوں۔ اسلام میں یہ بھی ہے کسی پر دباؤ ڈال کر کوئی چیز سکھا نہیں سکتے ، جب خدا کے پاس جائیں گے تو آپ اپنے لیے جوابدہ ہوں گے اور میں اپنے لیے ، تو کیا ضرورت ہے کسی کو کچھ سکھانے کی۔