لاہور (پ ر ) ممتاز صحافی ، ادیبہ، شاعرہ ، استاد اور دانشور ڈاکٹر عارفہ صبح خان شدید علیل ہوگئیں ۔چند روز قبل ان کا بلڈ پریشر اچانک شوٹ کر گیا۔انہیں فوری طور پر جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں چیک اپ کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔ڈاکٹر عارفہ صبح خان کا علاج جاری ہے اور فزیو تھیراپی بھی کی جارہی ہے ۔انہوں نے دوست احباب سے دعا صحت کی اپیل کی ہے ۔