اٹک (صباح نیوز) کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے کیل سیکٹر پر شہید ہونے والے ایس ایس جی کے نائب صوبیدار احمد خان شہید کونمازجنازہ کے بعد فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نائب صوبیدار احمد خان شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقے اٹک کے گائوں سقہ آباد کے قریب ڈھوک حسو خان سے متصل ڈھوک اکبری میں ادا کی گئی جس میں فوجی و سول افسران، سیاسی رہنمائوں اوراہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔