ایبٹ آباد(این این آئی)ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں نیورو سرجن نے 9 گھنٹے کی سرجری کے بعد 7 سالہ بچے کے سر سے اڑھائی کلو وزنی کینسر کی رسولی نکال لی، ڈاکٹر عبدالعزیز نے افغانستان کے صوبہ ہلمند سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے کے سر سے کینسر کی رسولی نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا ،بچے کو مزید طبی امداد دی جارہی ہے ، بچے کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے ، ڈاکٹر عبدالعزیز کے مطابق ٹیومر کا وزن اڑھائی کلو تھا اور اس کے باعث بچے کی ایک آنکھ اور کان ضائع ہو گیا تھا، بھارت اور ترکی کے ماہرین نے بچے کی سرجری کو انتہائی مشکل اور پیچیدہ قرار دیا تھا تاہم ہم نے اسے ممکن کردکھایا۔