واشنگٹن (این این آئی)امریکہ اپنے سابق وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور ایک سابق اعلی معاون برائک ہک کو 24 گھنٹے سکیورٹی مہیاکرنے کے لیے ماہانہ 20 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کررہا ہے ۔ دونوں کو ایران کی جانب سے سنگین اور قابل اعتمادخطرات کا سامنا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ نے کانگریس کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ اگست 2021 سے فروری 2022 تک پومپیو اور ایران کے لیے امریکہ کے سابق ایلچی برائن ہک کے تحفظ کی لاگت ایک کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر تھی۔یہ رپورٹ 14 فروری کی ہے اور اس پر حساس لیکن غیر درجہ بندنشان زد ہے ۔پومپیو اورہک نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی زیادہ سے زیادہ دبامہم کی قیادت کی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کا اندازہ ہے کہ حکومت چھوڑنے کے بعد سے انھیں لاحق خطرات مستقل ہیں اور اس میں شدت آ سکتی ہے ۔ یہ دھمکیاں اس وقت بھی برقرار ہیں جب صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ 2015 میں طے شدہ تاریخی جوہری معاہدے پرامریکہ کی واپسی کے لیے ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں مصروف ہے ۔سابق وزیر خارجہ کی حیثیت سے پومپیو کو دفتر چھوڑنے کے بعد دفترخارجہ کے سفارتی سلامتی بیورو نے خود ہی 180 دن کے لیے سکیورٹی مہیا کی تھی۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اس مدت کے خاتمے کے بعد وزیرخارجہ انٹونی بلینکن کی جانب سے متعدد بار 60 روزکی توسیع کی گئی ہے ۔