اسلام آباد( آن لائن ) ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مزید 2.5کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کریگا ، قرضے کا مقصد پاکستانی خواتین کے چھوٹے کاروبار کیلئے سرمائے کی فراہمی ممکن بنانا ہے ۔ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ رقم ایس ایم ای سیکٹر کیلئے دی جائے گی، بینک کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کیلئے خواتین کی سرمائے تک رسائی بہت اہم ہے ، پاکستانی معیشت کیلئے ایک مجموعی معاشی نظام انتہائی اہم ہے ۔دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے پروگرام بیسڈ فنانسنگ کا آغاز کردیا، یہ عمل دوسال سے رکاہوا تھا۔اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑڈالر قر ض کی منظوری دی تھی اور کہا تھا قرض سے تجارتی خسارے کوکم کرنے میں مددملے گی۔