اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک میں کاروباری آسانیوں کے لئے کئے گئے اقدامات او ر اصلاحات کے نتیجے میں کمپنیوں کی نئی رجسٹریشن میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ ایس ای سی پی نے اکتوبر میں 1,659 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19فیصد زیادہ ہے ۔ نئی رجسٹریشن کے بعد کمپنیوں کی کل تعداد 1,07،062ہو گئی ہے ۔اکتوبر میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 71 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ ہیں ۔