لارڈز (سپورٹس ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنالیے ، یوں اسے مجموعی طور پر 104 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔جب کھیل ختم ہوا تو بین سٹوکس 16 اور جوز بٹلر 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے ۔آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں رورے برنز نے 29، جوئے ڈینلی نے 26، جیسن روئے نے 2 رنز بنائے جبکہ جوئے روٹ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے ۔اس سے قبل اسٹورٹ براڈ اور کرس ووکس کی عمدہ بولنگ کے سبب آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 250 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی،یوں میزبان انگلینڈ کو 8رنز کی برتری ملی۔