لاہور(نمائندہ خصوصی سے )ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت نئے تعینات ہونے والے اسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس سول سیکرٹریٹ پنجاب میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ اعجاز احمد نے محنت اور ایمانداری سے کم کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ پنجاب میں کام کرنے والے افسران کی اشد ضرورت ہے ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویڑن کے مطابق اپنی اپنی تحصیلوں میں شجر کاری مہم کو ترجیح بنیادوں پر اپناتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس موقع پر تعینات ہونے والے اسٹنٹ کمشنرز میں، زیب النساء نثار، فرحان مجتبی، حسن نذیر، عفت النساء ، عامر افتخار، سفیان دلاور اور سیدہ تعنیات بخاری بھی موجود تھے ۔