ٹوکیو (آن لائن) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا چین تجارتی کشیدگی میں کمی کا امکان ہے ۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جون کے لیے سودے 1.4 ین بڑھ کر 186.2 ین (1.7 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے ۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 30 یوان بڑھ کر 11660 یوان (1722 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے ۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 1.2 امریکی سینٹ اضافے کیساتھ 134.6 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے ۔