فیصل آباد(ظفران سرور) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے 474 ہائی پروفائل مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے وفاقی وزارت داخلہ سے اضافی وسائل فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے ۔ اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ کی طرف سے ایف آئی اے کو ہائی پروفائل مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے کام تیز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر ایف آئی اے حکام نے اس مقصد کے لئے دستیاب وسائل اور سٹاف کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اضافی وسائل اور مزید سٹاف فراہم کرنے کی درخواست کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مجموعی طور پر 474 مطلوب ملزمان میں سے بڑی تعداد میں بیرون ممالک فرار ہوچکے ہیں جنہیں ٹریس آؤٹ کرنے اور انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کے لئے وسائل کی ضرورت ہے ۔