لاہور(خبرنگارخصوصی) ایف بی آر نے فکس ٹیکس سکیم کمیٹی کے اراکین کی تعداد مزیدبڑھا دی، ایف بی آر فکس ٹیکس سکیم کمیٹی اراکین کی مجموعی تعداد اٹھارہ ہوگئی، صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز ،چیئرمین پاکستان ٹریڈر الائنس لاہور انصر ظہور بٹ،صدر پنجاب شبیر سیال کے نام بھی کمیٹی میں شامل ہیں ،پاکستان ٹریڈرز الائنس نے تاجر برادری سے فکس ٹیکس سکیم کیلئے تجاویز مانگ لیں۔ ناصر حمید خاں نے کہا کہ تجاویز ایف بی آر کو فکس ٹیکس مسودے کی تیاری کیلئے بھیجی جا ئیں گی۔ شبیرسیال نے کہاکہ ہم کوشش کریں گے تاجروں کے مسائل حل کریں ،ٹیکس اداکرنے کے لئے طریقہ کاراس طرح وضع کیا جائے کہ ہر تاجر آسانی سے ٹیکس ادا کرے ۔