کراچی ( کامرس رپورٹر)انجمن تاجران سندھ کراچی ڈویژن کے صدرجاوید شمسی نے وفاقی بجٹ 2019-20میں ٹیکسوں کے حوالے سے تنازعات کو حل کرنے کے لیے فیڈرل بورڈآف ریونیو کی مشاورتی کمیٹی میں کراچی کے تاجروں کو شامل نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی میں کراچی کے تاجروں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین ایف بی آرسے ملک بھر کے تاجروں کے نمائندوں کی ملاقات میں یہ طے پایا تھا کہ ٹیکسوں کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں پاکستان کے تمام تاجرنمائندوں کو شامل کیا جائے گا مگر ایف بی آرکی جانب سے قائم کی گئی مذاکراتی کمیٹی میں کراچی سے کسی تاجرنمائندے کو شامل نہیں کیا گیا۔جاوید شمس نے سوال اٹھایا کہ ملکی خزانے میں 70فیصد سے زائد ریونیو دینے والے شہر کراچی کو کیوں نظر انداز کیا گیا ؟ اس کے پیچھے کیا عوامل ہیں ؟انہوں نے کراچی کے تاجروں کو مذاکرات کے عمل سے