لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ایل ڈی اے ملازمین کو سرکاری سطح پر ادویات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ پینل پر موجود فارمیسی سے معاہدہ تین ماہ قبل ختم ہو نے کے بعد تاحال اس کی تجدید نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے متعلقہ فارمیسی نے ادویات کی فراہمی بند کر دی ہے ۔