پشاور (92نیوز) صوبہ خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے متعلق معلومات اب موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہوں گی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات پر’’ ایمرجنسی الرٹ پی ڈی ایم اے ‘‘ کے نام سے موبائل ایپ تیار کی گئی، محکمہ ریلیف کے مطابق ایمرجنسی الرٹ سے متعلق ایپ پی ڈی ایم اے ، خیبر پختونخوا نے تیار کی ہے ، ایپ کو پلے سٹور سے با آسانی ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے ، معلومات اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دی گئی ہیں۔