لاہور (پ ر)نیشنل کالج آف آرٹس میں جشن ِ آزادی کے حوالے سے تقریبات کے حوالے سے کالج کے ایک سالہ ٹرڈیشنل آرٹس ڈپلومہ پروگرام کے طلبہ کے تیار کردہ فن پاروں پر مشتمل ایک خوبصورت نمائش کا انعقاد کالج کی ظہورلااخلاق گیلری میں کیا گیا۔ جس میں چیئر مین برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بور ڈ گورنمنٹ آف پنجاب حبیب الرٰحمن گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نیشنل کالج آف آرٹس پہنچنے پر حبیب الرٰحمن گیلانی کا پرنسپل ڈاکٹر مْرتضٰی جعفری اور کالج کی سینئر فیکلٹی نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے معززمہمان چیئر مین برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ گورنمنٹ آف پنجاب حبیب الرٰحمن گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے لئے ایک انمول تحفہ ہے ۔ پاکستان میں بسنے والے تمام پاکستانی اپنی آزادی کی اس نعمت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر مْرتضٰی جعفری نے اس موقع پر کہاکہ جشن آزادی کی تقریبات کے ذریعے ہم اپنی نوجوان نسل کو پاکستان کی قدرو قیمت اور اسے حاصل کرنے کیلئے اپنے بزرگوں کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرتے ہیں ۔