کراچی (کلچرل رپور ٹر )الکر م اسٹوڈیواور MAKنے ایکٹو وئیر کلیکشن کی نمائش کیلئے بیچ لگثرری ہوٹل میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ نصرت ہدایت اﷲ کے ساتھ اشتراک سے منعقدہ اس تقریب میں معروف فٹنس ٹرینرکی جانب سے انیمل فلوورک آؤٹ سیشن بھی شامل تھا جوسب سے بڑے فٹنس پروگرام days challenge 42 کے بانی ہیں۔انس شاہد ، ارسلان مغل، شعیب خان اور زینب بھوراجیسے فٹنس ٹرینرزکے ساتھ پاکستان کی بعض بااثر شخصیات بھی فٹنس اور فیشن کے امتزاج کیلئے الکرم اسٹوڈیوکی تقریب میں پیش پیش نظرآرہی تھیں۔