مکرمی اسرائیل کے گریٹر اسرائیل بننے کے خواب اس میں سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان ہے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے اسرائیل دن رات منصوبے بنا رہا ہے جس طرح امریکہ اسرائیل کے اشاروں پہ چل رہا ہے اسی طرح اب پورا انڈیا بھی اسرائیل کے اشاروں پر ہے۔اس وقت اسرائیلی فوجی کشمیر میں فرنٹ لائن سولجرز کے طور پر موجود ہیں اسرائیل سب سے پہلے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے سازشوں کے ذریعے۔ جس میں عالمی قوتیں پہلے پاک فوج کا بجٹ کم کروانا چاہتی ہیں پاک فوج کا ٹوٹل بجٹ %20 فیصد ہے جبکہ ہر جگہ شوشہ چھوڑا جاتا ہے کہ پاک فوج کا بجٹ %80 فیصد ہے اس کے خلاف اسی ملک میں بغاوت تیار کر لی جاتی ہے چاہے وہ میڈیا کی طرف سے ہو یا سیاسی مخالفین کی طرف سے المختصر یہ ملک آج تک صرف فوج نے بچایا ہے اور اس کو دشمن کی ہر چالوں سے ہمیشہ فوج بچاتی آئی ہے جس دن فوج کا کنٹرول ملک سے ختم ہو گیا اس دن پاکستان شام، عراق ،فلسطین کشمیر کی طرح بن جائے گا اور عوام گاجر مولی کی طرح کاٹی جائے گی اب بھی وقت ہے ہم سنبھل جائے اور ایک محب وطن قوم بن جائیے جس طرح ترک قوم ہے ورنہ ہمارا ہمارا نام تک نہ ہو گا داستانوں۔ (وقاص یعقوب، پھول نگر)