پشاور(نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ پی کے 106 سے عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون امیدوار ناہید آفریدی کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، پولیس کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ میں ناہید آفریدی کو جلسے جلسوں میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی پروگرام میں شرکت کے لئے ایک دن قبل لوکل پولیس سٹیشن کو اطلاع دی جائے اور بڑے جلسے جس میں لیڈرشپ کی آمد متوقع ہو تین دن پہلے اطلاع دی جائے ۔الرٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی گارڈ اور پولیس محافظ الیکشن کمیشن کے قانون کے مطابق فراہم کئے جائیں گے ۔