کراچی(پ ر) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس نے کراچی میں’’اسٹریٹجی سمٹ ‘‘کے عنوان سے ایک فکرانگیز ایونٹ کا اہتمام کیا جس میں مستقبل کے حوالے سے مطلوبہ ہنرمندی اور روزگار کے حصول میں ڈیجٹلائزیشن، پائیدار ترقیاتی اہداف اور کام کے مستقبل کے پس منظر میں درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سمٹ کے لیے اے سی سی اے کو نٹ شیل کانفرنسز( Nutshell Conferences) اور آئی بی ایم (IBM) کا تعاون بھی حاصل تھا۔اپنے کلیدی نوٹ میں اے سی سی اے کی گلوبل ہیڈ آف ایل اینڈ ڈی، جولیٹ، زیبو-میریڈیونے کہا کہ یہ بات سمجھنا بہت ضروری ہے کہ ہم روزگار پر مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے اثرات کو سمجھیں اور اِسی کے ساتھ مستقبل میں لیبر مارکیٹ کی طلب کا بھی جائزہ لیں۔ جولیٹ، زیبو-میریڈیونے مزید کہا کہ اے سی سی اے یہی کام انجام دے رہا ہے ۔اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ، سجید اسلم نے اعلیٰ سطح کے ایک پینل مذاکرے میں ماڈریٹر کے فرائض انجام دئیے ۔مباحثے کی خاص بات 3M کے ریجنل منیجنگ ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور افریقہ، رابرٹ نکولس، آغا خان یونیورسٹی کی وائس پریزیڈنٹ ہیومن ریسورسز، کیرول جے آریانو (Carol J۔ Ariano)اور اے سی سی اے کے ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و جنوبی ایشیا ،اسٹوارٹ ڈنلوپ کی شرکت تھی۔