اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،صباح نیوز) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کے درمیان بجٹ معاونت فنڈ اور اصلاحات کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے قرض کے معاہدے پر دستخظ ہوگئے ۔ گزشتہ روز جاری اعلامیہ کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری سید پرویز عباس اور اے بی ڈی کی کنٹری ڈائریکٹر ژیاہانگ یانگ نے ایک تقریب کے دوران دستخط کئے ، اس موقع پر وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر بھی موجود تھے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ ہفتے مذکورہ قرض کی منظوری دی تھی۔ معاہدہ کے تحت اے ڈی بی نے اقتصادی استحکام پروگرام کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کا عہد کیا ہے جس کا مقصدف تبادلے کی شرح کے انتظام کو بہتر بنانا، عوامی مالیاتی نظام کو مضبوط کرنا، قلیل سرکای وسائل کی مختص کارکردگی کو بحال کرنا اور معاشی استحکام کے اقدامات کے معاشرتی اثرات کو کم کرنا ہے ۔ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے مجموعی قرض میں سے 30 کروڑ ڈالر توانائی کے شعبہ اور مالی استحکام کے پروگرام کیلئے رکھے گئے ہیں۔ تقریب کے دوران حماد اظہرنے کہا کہ پالیسی پر مبنی قرض سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ حکومت کو اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے مالی تقویت بھی فراہم کریگا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ژیاہانگ یانگ نے کہا کہ اے ڈی بی پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اور بیرونی اقتصادی خطرے کو کم کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر مالی مدد کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے پاکستان کیساتھ اپنی شراکت داری کو وسیع کرنے اور مزید مضبوط کرنے کے عزم کو دہرایا۔
اے ڈی بی سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض معاہدہ پر دستخط
منگل 10 دسمبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں منگل 10 دسمبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں