لاہور (نامہ نگار خصوصی، آن لائن ) سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ کے سسراورمعروف قانون دان عبداللہ خان ڈوگر المعروف اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ انتقال کر گئے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عبداﷲ خان ڈوگر چند روز سے لاہو ر کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور اتوار کی صبح خالق حقیقی سے جا ملے ۔ان کی نمازہ جنازہ میاں میر پنڈ گراؤنڈ میں ادا کی گئی اور انہیں سوگواروں کی موجودگی میں میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ حافظ طلحہ سعید نے پڑھائی۔ نمازجنازہ میں سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ، سابق لارڈ مئیر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، سابق صدر ہائیکورٹ بار انور کمال ایڈووکیٹ،سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک عظیم، جج صاحبان، وکلا برادری اور ان کے عزیزو اقارب نے شرکت کی۔ مسلم لیگ ( ن ) پنجاب لائرز فورم کے صدر رانا افضل نے گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مرحوم کی وکلا برادری کیلئے خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ۔