ویانا (سپورٹس ڈیسک) گیارہ ماہ سے غیر فعال نک کرگیوس کی عالمی درجہ بندی 46 ویں نمبر پر آ گئی، جسکے بعد آئندہ ماہ سے شیڈول کے اے ٹی پی کپ میں آسٹریلین ٹیم سے باہر ہوگئے ۔ 25 سالہ ٹینس پلیئر آخری مرتبہ فروری میں ایکاپولکو اوپن میں کھیلے تھے ، بعد ازاں انہوں نے کورونا وائرس کے ڈر سے گھر میں رہنے کو ترجیح دی۔ کوالیفائنگ میں ناکامی کے بعد کر گیوس کی جگہ ایلکس ڈی مینور اور جان ملمین نمائندگی کریں گے ۔