اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے اوآئی سی ریزیڈنٹ سفارتکاروں کو بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ میں بتایا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے ،فیصلہ بھارتی سیکولر سٹیٹ بیانیے کی نفی ہے ،مسلمانوں کو ہندو توا نظریہ کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ،بابری مسجد 1992 سے او آئی سی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔