لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر بڑا اقدام کرتے ہوئے شہر کی سبزی منڈیوں میں جراثیم کش ٹنل لگا ئے گی۔ڈی سی لاہور دانش افضا ل نے کہا کہ ابتدائی طور پر بادامی باغ سبزی منڈی میں جراثیم کش ٹنل لگائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بادامی باغ سبزی منڈی میں آنے والے ہر شخص کو ٹنل سے گزر کر منڈی میں جانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی رش میں ٹنل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام میں مفید ہوگی۔ڈی سی دانش افضال نے کہا کہ منڈی میں آنے والے افراد اس سے ضرور گزریں اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنائیں۔