لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر،اپنے جنرل رپورٹر سے ) بتی چو ک میں آندھی اور تیزبا رش کے با عث تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل مکینک کی دکان کے اندر جا گھسا جس سے دکا ن کی چھت اور دیو ار زمین بو س ہو جا نے سے 3 نوجوان جا ں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے ۔بتا یا گیا ہے کہ گز شتہ دو پہر تیز بارش آ ندھی کے دورا ن بتی چو ک کے نزدیک تیز رفتاری کے با عث ہیو ی ڈ مپر بے قا بو ہو کر دکا ن میں جا گھسا ۔جس سے وہا ں مو ٹر سائیکلیں ٹھیک کرانے والے نوجوان اور مکینک سمیت افراد زد میں آگئے دکا ن کی چھت اور دیوار بھی زمین بو س ہو گئی جس سے 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ڈی ایس پی شیخ غیاث نے بتا یا کہ جاں بحق تین افراد میں سے ایک کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جوفیروزوالا کا رہائشی تھا،ایک زخمی کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ،زخمی امجد اور جاں بحق عمران دونوں رشتہ دار تھے جاں بحق دیگر دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ڈمپرڈرا ئیو ر اور اسکا ہیلپر مو قع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے ڈمپر قبضہ میں لے کر قا نو نی کا رروا ئی کر کے لا شیں مردہ خا نہ بھیج دیں ۔