اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ اور مہنگائی کے حوالے سے عوام کے ساتھ زیادتی پر آواز اٹھاتے رہیںگے ، اے پی سی میں ہمارا وفد بھرپور شرکت کرے گا جہاںحکومت کیخلاف متفقہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔ انہوںنے میڈیا سے گفتگو میںکہا پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان کی بھرپور حاضری تھی،بجٹ منظوری روکنے کیلئے متفقہ حکمت عملی اپنائیں گے ۔ دریںاثنائاپوزیشن جماعتوںکی اے پی سی کے حوالے سے مشترکہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج ہو گا جس کی صدارت شہبازشریف کرینگے ۔اجلاس میں اے پی سی کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔قبل ازیںن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا بھی اجلاس ہوگا۔قبل ازیں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا میں جیل میں نواز شریف سے ملا تھا ، ان کے حوصلے بلند ہیں، وہ ملکی حالات پر بہت پریشان ہیں ،نواز شریف چاہتے ہیں ہم عوامی توقعات پر پورا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ممبران نواز شریف کے شیر اور سپاہی بن کرلڑیں اور بجٹ پاس نہ ہونے ۔دریں اثنا نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن)کا 10رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔شہبازشریف اور مریم نواز لیگی وفد کی قیادت کرینگے ۔وفد میں راجہ ظفر الحق، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور چاروں صوبائی صدور بھی شامل ہونگے ۔