لاہور(این این آئی ) تاجر رہنما خادم حسین نے کہا ہے کہ نومبر میں بھی ٹیکس کے اہداف حاصل نہیں کیے جاسکے جس نے عوام اور کاروباری برادی پر مزید سختی اور منی بجٹ کے خدشات بڑھا دیئے ہیں ۔بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ٹیکس وصولی کو مزید مشکل بناد ے گا جبکہ پٹرول کی قیمت میں25پیسے کمی بے مقصد ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ریفنڈزتاریخیں دینے کی بجائے 72گھنٹوں میں ادا ئیگی کردے تو صورتحال مختلف ہوگی ورنہ پیداوار اور برآمدات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔