لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے بحران کے باعث کارخانے بند ہو رہے ہیں جس سے بیرو ز گاری کی شرح میں کئی سو گنا اضافہ ہو چکا ہے لوگ سوئی گیس کے بل اپنے زیورات بیچ کر اور قرضہ لے کر ادا کر رہے ہیں سوئی گیس کے بل جمع نہ ہونے سے کوئی گھرانوں کے کنکشن منقطع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر وزیراعظم عمران خان بل جلایا کرتے تھے لیکن اقتدار میں آتے ہی عمران خان اپوزیشن میں کیے گئے تمام وعدے بھول چکے ہیں بجلی، گیس اور پانی کے بلوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور ضروریات زندتی کی اشیاء پر سبسڈی فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی واحد حکومت ہے جس نے ایک سال میں دو مرتبہ بجٹ پیش کئے اور اپنے کسی بھی بجٹ میں اس نے عوام کو ایک روپے کا بھی ریلیف نہیں دیا بلکہ جو ریلیف اور سکون عوام کو میسر بھی تھا وہ بھی حکومت نے ان سے چھین لیا پی ٹی آئی کی حکومت نے مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا ہے ۔