لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) سینیٹر سراج الحق نے آج بدترین مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ،جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کرے گی ، سینیٹر سرا ج الحق اور نائب امیر میاں محمد اسلم اسلام آباد میں مظاہرے کی قیادت اور خطاب کریں گے ، امیر العظیم اور ذکر اﷲ مجاہد ملتان روڈ پرہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے ۔