پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاورہائیکورٹ نے صوبائی وزیر خزانہ کے حلقے کیلئے مختص فنڈز کا اجرا کالعدم قرار دیدیا، کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس احمد علی پر مشتمل2رکنی بنچ نے کی،اس موقع پر درخواست گزار نے فاضل عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیان کے باوجود وزیر اعلیٰ نے صوابدیدی فنڈ دئیے ، وزیر اعلیٰ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے وزیرخزانہ کے حلقے کیلئے 28 کروڑ فنڈ دئیے ہیں ، لہذا پی کے 73 کیلئے مختص فنڈز کو روکا جائے ۔ درخواست اے این پی کے ارکان اسمبلی نے دائر کی تھی۔