لاہور(کلچرل رپورٹر) آرٹ ڈائریکٹر برٹش کونسل ، پاکستان شانٹل ہیریسن لی نے لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ کیا۔انھوں نے چیئرپر سن بورڈ آف گورنر لاہور آرٹس کونسل منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان سے ملاقات میں ثقافتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔آرٹ ڈائریکٹر برٹش کونسل شانٹل ہیریسن لی نے ملاقات کو حوصلہ افزا ء قرار دیتے ہوئے کہا کہ آرٹ کے شعبے میں دو طرفہ تعمیری تعلقات پر مل جل کر کام کرنا کا عزم خوش آئند ہے ،الحمرا پاکستانی آرٹ کے ذریعے دنیا کے ساتھ مثالی و شاندار ادبی و ثقافتی تعلقات مستحکم کر رہا ہے ،پاکستان پرامن ملک اور اسکا ثقافتی حسن دیدہ زیب ہے ۔ شانٹل ہیریسن لی کو الحمرا آرٹ گیلر ی جاری نمائش ’’دلکش پاکستان‘‘ میں آویزا ں تصاویر دیکھائی گئی۔