لاہور(اپنے رپورٹر سے ) کمشنر لاہور ڈویژن محمد آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ عارضی انتظام کے طور پر سپیڈو بس روٹ کی 15 کلومیٹر توسیع کر کے مریدکے کو شامل کرنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب کو سمری ارسال کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ایل ٹی سی کی نئی بسوں کا فلیٹ اپریل 2020ء میں آنے کے بعد یہ روٹ ایل ٹی سی کے پینل پر مستقل طور پر آ جائیگا۔انہوں نے ڈی سی شیخوپورہ کوخصوصی طور پر ہدایت کی کہ گھروں کے نقشوں کی منظوری میں درخت لگانے کو ضروری شرط کے طور پر شامل کریں۔