لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور اقبال حسین کے اشتراک سے بنائے جانے والے پراجیکٹ "زیبائش" کے ٹیزر آن ایئر ہوگئے ہیں جس سے شائقین کی بے چینی میں اضافہ ہوگیا ہے بشریٰ انصاری اور اقبال حسین اس سے پہلے بھی ایک سیریل" دیوار شب" ساتھ کرچکے ہیں جبکہ اب ان کی یہ جوڑی دوبارہ نظر آئے گی۔دونوں کی شادی بارے بھی پر زور افواہیں زیر گردش رہیں لیکن دونوں فنکاروں کی طرف سے زبردست انداز میں تردید کی گئی۔ڈرامہ سیریل "زیبائش" کی رائٹر بشریٰ انصاری اور ڈائریکٹر اقبال حسین ہیں جبکہ کاسٹ میں اسما عباس،اسد صدیقی،شبیر جان، بابرعلی،عدنان شاہ ٹیپو,قوی خان اور زارا نور عباس سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔