اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرا عظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بطور آل رائونڈر کرکٹ کھیلا کرتی تھیں۔پاک بھارت میچ کے دوران فردوس عاشق اعوان نے بطور کرکٹ تجزیہ کار پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام میں شرکت کی۔ فردوس عاشق اعوان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی بطور آل رائونڈر کرکٹ کھیلا کرتی تھیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ’ ’میں نے احسان مانی سے بطور کرکٹر ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں اس کھیل کو بہتر بنانے کے مشورے دئیے ۔