فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان اورجنوبی افریقہ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین 3ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز پاکستان کی ٹیم نے 3-0سے جیت لی۔اقبال سٹیڈیم میں تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 163رنز سے شکست دی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ونر،رنر اپ،دونوں سائیڈز سے بیسٹ پلیئرز،مین آف دی سیریز اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن اور محفوظ ملک ہے اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑیوں اورآفیشلز کو قیام کے دوران بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے جس کے لئے تمام اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔