سانگھڑ(این این آئی) سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں گندے پانی سے ننھے احمد مری کا ایک مرغا مرا لیکن اب اسے کئی مرغے مل گئے ہیں۔ مرغے کی ہلاکت پر پی پی چیئرپرسن بلاول بھٹو سے شکوہ کرنے والے ننھے احمد سے جے یو آئی کے ایک وفد نے اس کے گائوں مہک واٹر میں ملاقات کی اورصوبائی سیکرٹری راشد محمود سومرو کی جانب سے بچے کو 3 مرغے ، ایک مچھر دانی اور راشن دیا گیا،اب تک مجموعی طور پر احمد مری کو بارہ مرغے مل چکے ہیں،پاک فوج کی جانب سے بھی بچے کو خیمہ اور راشن دیا گیا، اتنے تحفے اور مرغے ملنے پر 7 سالہ احمدمری خوشی سے نہال ہے ۔دوسری جانب احمد کے گائوں سے پانی تو اب تک نہ نکالا جاسکا لیکن اسے امید ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔